اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امام بارگاہ قصر سکینہ پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امام بارگاہ قصر سکینہ پر حملہ کرنے والے خود کش حملہ آور کے سہولت کار کو گرفتا کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سہولت کار کا تعلق ایک کالعد م تنظیم سے ہے، اس سہولت کار نے خودکش حملہ آور کو رہائش فراہم کی تھی۔ ابتدائی طور پر قانون کرنے والے ادارے سہولت کار کا نام صیغہ راز میں رکھ رہے ہیں۔ بدھ کے روز کری روڈ پر واقع امام بارگاہ قصر سکینہ پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔
/169